Code : 1162 15 Hit

غاصب صیہونیوں کی جارحیت؛فلسطین کی تاریخی مسجد کو نائٹ کلب اور شراب خانہ میں تبدیل کردیا

فلسطین میں قابض صیہونیوں نےصدیوں پرانی مسجد کو پہلے یہودی اسکول پھر آرٹ گیلری اور اب شادی ہال اور نائٹ کلب میں تبدیل کردیا گیا۔

ولایت پورٹل:بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں 13 ویں صدی کی تاریخی مسجد ’الاحمر مسجد‘ کو نائٹ کلب میں تبدیل کردیا گیا جہاں آرٹ گیلری، شادی ہال اور ناچ گانے کے لیے جگہ بھی مخصوص کردی گئی ہے،قدیم الاحمر مسجد کو قابض اسرائیلی حکومت 1948 سے اب تک مختلف کاموں کے لیے استعمال کرتی آئی ہے، سب سے پہلے مسجد کو یہودی اسکول میں تبدیل کیا گیا پھر الیکشن کمیشن کا سینٹر بنایا گیا، اس سے دل نہ بھرا تو ملبوسات کی دکان میں تبدیل کردیا گیا اور اب تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے شادی ہال اور بار سینٹر بنادیا گیا ہے،واضح رہے کہ یہ مسجد 1276 کو تعمیر کی گئی تھی اور اسے فلسطین میں ایک قدیم اور تاریخی عمارت کی حیثیت حاصل ہے، مسجد کی تعمیر میں سرخ پتھروں کے استعمال کے باعث اسے الاحمر کا نام دیا گیا تھا، فلسطینی رہنما اس مسجد سے قبضہ واگزار کروانے کے لیے آئینی جدوجہد میں مصروف ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम