Code : 1219 13 Hit

غاصب صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید کا گھر تباہ

غاصب صہیونی فوج نے بے بنیاد الزام عائد کر کے فلسطینی شہید نوجوان عمر امین کا گھر تباہ کردیاہے۔

ولایت پورٹل:فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہیونی فوج نے بے بنیاد الزام عائد کر کے فلسطینی شہید  نوجوان عمر امین کا گھر تباہ کردیاہے،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اتھارٹی نے مغربی کنارے میں شہید فلسطینی نوجوان عمر امین کے گھر کو بارودی مواد سے اُڑادیا اور پھر بھاری مشینری سے باقی ماندہ عمارت کو بھی تہس نہس کردیا جب کہ اہل خانہ کو ضروری سامان اُٹھانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی،اسرائیلی فوج نے چند روز قبل ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 19 سالہ عمر امین کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ فلسطینی نوجوان نے چھاپہ مار ٹیم پر فائرنگ کی تھی۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम