Code : 1078 14 Hit

عید مبعث کے موقع پر دنیا بھر میں جشن و سرور کا سماں

بعثت کے واقعے کو چودہ سو سال سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی اس دن ہر سال پوری دنیا کے مسلمان انتہائی جوش و خروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ جشن عید مبعث مناتے ہیں۔

ولایت پورٹل:اسلامی ممالک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مذہبی مقامات، مساجد اور امام بارگاہوں میں جشن عید مبعث جاری ہے اور نوجوان بچے سڑکوں پر جگہ جگہ اسٹال لگا کر مومنین کرام کو شربت اور مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں،واضح رہے کہ عید مبعث اس دن کو کہا جاتا ہے جس دن حضرت محمدؐ رسالت پر مبعوث ہوئے،اسلامی عقائد و روایات کے مطابق ستائیس رجب المرجب حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خداوندعالم نے رسالت کے لئے مبعوث کیا،ستائیس رجب المرجب کو جبرئیل امین، اللہ کی جانب سے غارحرا میں  آخری رسول کا عہدہ لے کر آنحضور (ص) کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ وہ دنیا والوں کو صحیح راستے اور صراط مستقیم کی رہنمائی فرمائیں،یاد رہے کہ بعثت کے واقعے کو چودہ سو سال سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی اس دن ہر سال پوری دنیا کے مسلمان انتہائی جوش و خروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ جشن عید مبعث مناتے ہیں،عید مبعث کا جشن، دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح یہاں اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی پورے مذہبی جوش و خروش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور ملک کے گوشہ و کنار میں جشن کا سماں ہے،عید مبعث کے جشن کے مرکزی پروگرام مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر اور قم میں بی بی  فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں جاری ہیں۔ اسی مناسبت سے مشہد مقدس اور قم میں حرم مطہر اور اطراف کی سڑکوں اور عمارتوں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम