Code : 1184 13 Hit

عمران خان کا ایران کا دورہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

ولایت پورٹل:پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ایران کے مقدس شہر مشہد پہنچے،جہاں انھوں نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ کی زیارت کی ،پاکستان کے وزير اعظم عمران خان کا مشہد مقدس پہنچنے پر صوبہ خراسان رضوی کے گورنر علی رضا رزم حسینی نے شاندار استقبال کیا، عمران خان نے حرم رضوی کے متولی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی،مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے بعد اپنے وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئےجہاں وہ  ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम