Code : 1036 28 Hit

عرب لیگ میں واپس آنا چاہتے ہو تو ایران سے روابط ختم کرنا ہوں گے؛عرب لیگ کی شام کے لیے شرط

عرب لیگ کا کہنا ہےکہ اگر شام عرب لیگ میں اپنی خالی کرسی پر واپس آنا چاہتا ہے تو اس کوملک میں پائے جانے والے بحران کے سیاسی حل اور ایران کے ساتھ اپنے روابط کے سلسلہ میں نظر ثانی کرنا ہوگی۔

ولایت پورٹل:اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے نائب سکریٹری حسام زکی نے کہاہے  کہ اگر شام عرب لیگ میں اپنی خالی کرسی پر واپس آنا چاہتا ہے تو اس کوملک میں پائے جانے والے بحران کے سیاسی حل اور ایران کے ساتھ اپنے روابط کے سلسلہ میں نظر ثانی کرنا ہوگی اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو اس لیگ میں اس کی واپسی ممکن نہیں ہوسکےگی،انھوں نے مزید کہا کہ تیونس کی نشست میں اس سلسلہ میں غور کیا جائے گا جبکہ عرب لیگ کے ترجمان نے اس سے پہلے کہا تھا کہ تیونس اجلاس میں شام کی اس تنظیم میں واپسی کے بارے میں گفتگو اجنڈے میں شامل نہیں ہے،قابل ذکر ہے کہ یہ اجلاس ایتوار کو تیونس میں منعقد ہونے والا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम