Code : 1054 11 Hit

عراق کے شہر سامرا کے نزدیک الحشد الشعبی کی کاروائی ؛ 5 داعشی کمانڈر ہلاک

عراقی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے جوانوں نے مقدس شہر سامرا کے مضافات میں کاروائی کرکے 5 خطرناک داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کے جوانوں نے مقدس شہر سامرا کے مضافات میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 داعشی کمانڈر ہلاک ہوئے،الحشد الشعبی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ سامرا شہر کے مغرب میں باقی بچے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی کاروائی کے دوران داعش کے پانچ سرغنوں کو ہلاک کر دیا گیا،اس درمیان عراق کی وزارت داخلہ نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا جس نے حال ہی میں ایک ویڈیو پیغام میں فلوجہ شہر میں عراقی فوجیوں پر حملہ کرنے کے لئے اپنے افراد کو اکسایا تھا،عراق میں داعش کی شکست اور اس گروہ کا قلع قمع ہو جانے کے بعد بھی اس کے کچھ عناصر ابھی بھی  عراق کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں جو الگ الگ علاقوں میں دہشت گردانہ اقدامات انجام دیتے ہیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम