Code : 859 51 Hit

عراق کے شہر سامرا میں 3دہشتگرد ہلاک

عراق کے شہر سامرا کے آپریشنل کمانڈر عماد الزہیری نے اعلان کیا ہے کہ فوج اور الحشد الشعبی کی مشترکہ کاروائی کے دوران تین دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں ۔

ولایت پورٹل:عراق کے شہر سامرا کے آپریشنل کمانڈر عماد الزہیری نے الفرات چینل  کو دیےجانے والے انٹرویو میں کہا ہے کہ شہر سامرا کے شمال میں واقع الکوش اور العودہ علاقوں میں فوج اور الحشد الشعبی کی مشترکہ کاروائی میں تین دہشتگرد ہلاک اور ان کی گاڑی کو نذر آتش کردیا گیاہے،قابل ذکر ہے کہ امام علی نقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے سامرا میں ہزاروں زائرین کا اجتماع ہوتا ہے جن کی سکیورٹی کی فراہمی کے لیےکل سے فوج اور الحشد الشعبی نے مختلف علاقوں کی تلاشی لینا شروع کردی ہے  ا س کے علاوہ سب حفاظتی اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम