Code : 813 64 Hit

عراق سے ایران کے اثر رسوخ کو ختم کرنے کے لیے صیہونی لابی متحرک

صیہونی تجزیہ نگار کاکہنا ہے کہ ہمیں پتا چلا کہ عراق میں ایران کا فوجی اثر ورسوخ بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے جو تل ابیب کے لیے نہایت ہی خطرناک ہے لہذا ہم نے منصوبہ بنایا کہ اس ملک سے ایران کے اثر کو کم کیا جائے۔

ولایت پورٹل:صیہونی سرکاری ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عراق میں ایران کے فوجی اثر رسوخ کو ختم کرنے کے لیے تل ابیب نےمنصوبہ بنالیا ہے اوراس پر کام بھی شروع کر دیا ہے ،عبری زبان کے تجزیہ نگار الون بن ڈیویڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں پتا چلا کہ عراق میں ایران کا فوجی اثر ورسوخ بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے جو تل ابیب کے لیے نہایت ہی خطرناک ہے  لہذا ہم نے منصوبہ بنایا کہ اس ملک سے ایران کے اثر کو کم کیا جائے،قابل ذکر ہے کہ اسی دوران اسرئیلی فوجی حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بعید نہیں ہے کہ عراق میں ایران کی موجودگی کے خلاف مظاہرے ہونے لگیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम