Code : 729 67 Hit

عراقی فوج کے ہاتھوں داعشی بھڑیا ہلاک؛جلاد گرفتار

عراقی فوج کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں کے سر کانٹے والا جلاد گرفتار جبکہ داعشی بھڑیا کہلانے والا درندہ ہلاک ہوگیا ہے ۔

ولایت پورٹل:سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیانیہ میں داعشی بھیڑیا کہہ جانے والے درندہ کی ہلاکت اور سر کاٹنے والے جلاد کی گرفتاری کی خبر دی گی، بیانیہ میں آیا ہے کہ عراقی فوج کی خفیہ وننگ 15 کو عراق اور شام کی سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی خبر موصول ہوئی جس پر انھوں نے فوری اقدام کرتے ہوئے داعشی بھڑیا کہہ جانے والے دہشتگرد کو ہلاک جبکہ سرکاٹنے والے جلاد کو گرفتار کر لیا،قابل ذکر ہے کہ اب تک کئی ویڈیو سامنے آچکی ہیں جن میں یہ داعشی درندہ بے گناہ افراد کے سر کاٹتے ہوئے دیکھا گیا ہے  جن میں حال ہی میں رونما ہونے والے ایک دردناک واقعہ بھی شامل ہے جس میں تین بھائی مشروم چننے کی غرض سے جنگل کی طرف گئے تھے جہاں اس درندے نے ان کو قتل کر دیا۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम