Code : 2206 103 Hit

عام شہریوں پر حملے بند کرؤ ورنہ ایسا جواب دیں گے کہ رہتی دنیا تک یا درکھو گے آرامکو کی طرح؛یمنیوں کا آل سعود کو انتباہ

یمن کے وزیرخارجہ کا کہناہے کہ نہتے یمنی شہریوں پر حملے جاری رہے تو ایسی جوابی کارروائی کریں گے کہ تمہارے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوگا۔

ولایت پورٹل:یمنی وزیرخارجہ هشام شرف نے المیادین ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں خون ریزی اور جنگ نہیں چاہتے اگر ہمارے ملک کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو تیل تنصیبات حملوں سے زیادہ تباہ کن حملے کریں گے،انہوں نے کہا کہ یمنی نہتے شہریوں پر حملوں کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ایسی جوابی کارروائی کریں گے جو شمن کے وھم و گمان تک میں نہیں،یاد رہے کہ چند روز قبل یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی کو نشانہ بنا کر پوری دنیا کو حیران کردیا تھا،دوسری جانب امریکا اور سعودی عرب نے اپنی ناکامی چھپانے کے لئے ڈرون حملوں کا الزام اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد کردیا تھا،اسلامی جمہوریہ ایران نے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ان حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کیاتھا۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम