ولایت پورٹل:عالمی عدالت برائے انصاف نے ایران پرعالمی دہشت گردی کی حمایت کا امریکی الزام مسترد کرتے ہوئے تہران کو اپنے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کے لیے کوشش کا حکم دے دیا ہے،اطلاعات کے مطابق عالمی عدالت نے ایران کے بارے میں امریکی موقف کو رد کیا اور کہا کہ واشنگٹن اگلی تاریخوں میں مکمل سماعت کا حق رکھتا ہے جس میں تہران کو رقم کی واپسی کا فیصلہ کرے، واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر دہشت گرد گروپوں کی معاونت کا الزام لگایا تھا جس کے بعد امریکی سپریم کورٹ نے 2016 میں تہران کے 2 ارب ڈالر ضبط کر لیے تھے،عالمی عدالت نےایران کے خلاف لگائے جانے والے امریکی الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
مہر
