Code : 1068 6 Hit

صیہونی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں اضافہ

دو روز قبل ہفتہ وار مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4ہوگئی ہے۔

ولایت پورٹل:دو روز قبل ہفتہ وار مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی تھی جس کے باعث تین نہتے فلسطینی نوجوان شہید ہوئے تھے جبکہ آج ایک اور زخمی دم توڑ گیا،ذرائع ابلاغ کا  کہنا ہے کہ اسرا ئیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا اس طرح جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی،مظاہرے کے موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر گولیوں کی بوچھار کی اور ان کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 316 شہری زخمی بھی ہوئے،اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں بچے، بوڑھے اور عورتیں بھی شامل ہیں جبکہ کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے،واضح رہے کہ غاصب صیہونی ریاست کے خلاف ہر جمعے کوفلسطینی غزہ بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں، یہ سلسلہ گذشتہ سال 30 مارچ سے چلا آرہا ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک اسرائیلی فوج 300 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہے، جبکہ ہزاروں زخمی بھی ہوئے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम