Code : 855 13 Hit

صیہونی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی جوان شہید

غزہ کے مشرق میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی جوان شہید ہوگیا۔

ولایت پورٹل:فلسطینی اطلاع رسانی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق  غزہ کے مشرق میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی جوان شہید ہوگیا ہے، اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ سیف الدین عماد ابو زید شدید زخمی ہوگیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کل رات  زخمی ہونے والا 15 سالہ فلسطینی جوان شہید ہوگیا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम