Code : 945 6 Hit

صیہونی فوج اور فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپیں؛متعدد فلسطینی زخمی

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی غاصب فوج اورفلسطینی جوانوں کے درمیان ہونے والی تازہ ترین جھڑپوں میں متعدد مسلمان زخمی ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:العربی الجدید کے حوالے سے بتایا ہے کہ دسیوں فلسطینی جوان نماز جمعہ کے بعد صہیونی فوج کے گولیوں کے نشانہ بن کرشدید زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق صہیونی غاصب فوج نے رام اللہ میں اسرائیلی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے جوانوں پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں متعدد نہتے مسلمان شدید زخمی ہوئے، نماز جمعہ کے بعد سینکڑوں فلسطینی مسلمانوں نے '' بیت سیرا'' نامی مسجد کے مضافات میں صہیونی غاصب حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا، غاصب فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بے جا طاقت کا استعمال کرتے ہوئے متعدد مسلمانوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا،واضح رہے کہ غاضب صیہونی ریاست کے خلاف ہر جمعے فلسطینی غزہ بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں، یہ سلسلہ گذشتہ سال 30 مارچ سے چلا آرہا ہے،ایک محتاط اندازے کے مطابق ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک اسرائیلی فوج درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہے، جبکہ ہزاروں زخمی بھی ہوئے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम