Code : 1165 10 Hit

صیہونی عدالت کا مقبوضہ بیت المقدس کی وادی سلوان میں فلسطینی گھروں کو مسمار کرنے کا حکم

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی عدالت نے اسرائیلی بلدیہ کی جانب سے دی گئی درخواست کو منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ وادی یوسل میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کر دیں۔

ولایت پورٹل:مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی ضلعی عدالت نے فیصلہ جاری کیا ہے جس کے تحت  اسرائیلی بلدیہ کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ سلوان ضلع کے ساتھ واقع وادي ياسول میں درجنوں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کر دیں،ہارٹز اخبار نے کہا کہ عدالت نے اسرائیلی بلدیہ کی جانب سے دی گئی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسرائیلی بلدیہ کو حکم دیا کہ وہ وادی یوسل میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کر دیں اور بہانہ بنایا کہ ان کے مکانات محکمہ  جنگلات کی زمین پر واقع ہیں،البتہ اسرائیلی درخواست میں اسی علاقے میں صہیونی آبادکاروں کے گھروں کو مسمار کرنے احکامات کو خارج کر دیا گیا تھا۔
خیبر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम