Code : 775 9 Hit

صومالیہ میں امریکی فضائیہ کا الشباب دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں پر حملہ؛35 افراد ہلاک

صومالیہ میں امریکی فضائیہ کے حملے میں الشباب دہشتگرد تنظیم کے 35 افراد ہلاک ہوگئے۔

ولایت پورٹل:رائٹرز نیوز ی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ میں امریکی فضائیہ کے حملے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے 35 افراد ہلاک ہوگئے، امریکی فوج نے صومالیہ کے نواحی علاقے میں فضائی حملے کیے۔ فضائی حملے میں متعدد شدت پسند زخمی بھی ہوئے جنہیں گرفتار کرنے کے لیے بری فوج چھاپہ مار کاروائی کررہی ہے،امریکی فوج نے کہا ہے کہ فضائی حملہ شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے سے دوسرے ٹھکانے کی جانب منتقلی کے دوران کیا گیا، ایسا ہی ایک فضائی حملہ 3 روز قبل بھی کیا گیا تھا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम