Code : 784 8 Hit

شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کا فیصلہ بعد میں کریں گے:ٹرمپ

امریکی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ وہ اس ملاقات کو ایک کامیاب سربراہی اجلاس کے طور پر دیکھ رہے ہیں لیکن کشیدگی کے خاتمے کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔

ولایت پورٹل:سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کا فیصلہ بعد میں کریں گے، اطلاعات کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون نے ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں دوسری ملاقات کی،ہنوئی میں ملاقات کے وقت دونوں ممالک کے سربراہان نے مصافحہ کیا جس کے بعد انہوں نے 30 منٹ کے مختصر دورانیے پر مشتمل نجی ملاقات میں بات چیت کی،کیم جونگ اون سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ اس ملاقات کو ایک کامیاب سربراہی اجلاس کے طور پر دیکھ رہے ہیں جس پر کیم جونگ اون نے کہا کہ  ہم تمام رکاوٹوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے اور آج ہم یہاں موجود ہیں،کیم جونگ اون نے کہا کہ امید ہے ہنوئی اجلاس کے نتائج کا خیرمقدم کیا جائے گا،شمالی کوریا کے سربراہ نے کہا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے 30 منٹ کی ملاقات میں بہت دلچسپ گفتگو کی۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम