Code : 665 13 Hit

شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ جاری رہے گا:ٹرمپ

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ہمیں شمالی کوریا کو خلع سلاح کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے اور ا س پر لگی پابندیاں اپنی جگہ باقی رہیں گی۔

ولایت پورٹل:یونہپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمیں شمالی کوریا کو خلع سلاح کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے  اور ا س پر لگی پابندیاں اپنی جگہ باقی رہیں گی،ہم نے شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان امریکی تاریخ میں بہترین روابط برقرار کیے ہیں  لیکن اس کے باوجود اس ملک پر دباؤ جاری رہے گا ، فی الحال ہم یہ چاہتے ہیں کہ  یہ جوہری دھماکہ اور میزائل ٹیسٹ نہ کرے، اس کے علاوہ چین اور روس نے  بھی جو ابھی تک پابندیوں پر عمل نہیں کیا ہے در اصل امریکہ کی طرف سے شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے میں اس کی مدد نہیں کی ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम