Code : 1060 10 Hit

شاہ سلمان کو پوسٹ مارٹم میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جائے؛تیونس کے سماجی اور سیاسی کارکنان

تیونس کےکچھ سماجی اور سیاسی کارکنان نے اس ملک کی میڈیکل یونیورسٹی سے درخواست کی ہے شاہ سلمان کو پوسٹ مارٹم میں بھی ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دی جائے اس لیے کہ انھوں نے اور ان کے بیٹے نے نہایت ہی مہارت کے ساتھ صحافی جمال خاشقجی کا پوسٹ مارٹم کردیا۔

ولایت پورٹل:تیونس کے ذرئع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  تیونس کے صدر کی درخواست پر اس ملک کی القیران یونیورسٹی نے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز کو عربی تہذیب میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے جس کو لے کر سیاسی اور سماجی حلقوں میں کافی ہنگامہ آرائی ہے ،یہاں تک کہ بعض سیاسی اور سماجی کارکنوں نے اس ڈگر ی کا مذاق اڑاتے ہوئے  تیونس کی میڈیکل یونیورسٹی سے درخواست کی ہے شاہ سلمان کو پوسٹ مارٹم میں بھی ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دی جائے اس لیے کہ انھوں نے اور ان کے بیٹے نے نہایت ہی مہارت کے ساتھ صحافی جمال خاشقجی کا پوسٹ مارٹم کردیا،قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے تیونس کے صدر نے الزیتونیہ یونیورسٹی سے بھی شاہ سلمان کو اعزازی سند دینے کی درخواست کی تھی لیکن یونیورسٹی نے یہ کہتے ہوئے ان کی درخواست رد کردی ہے کہ ہمیں سیاسی رد بدل سے دور رہنے دیاجائے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम