Code : 931 15 Hit

شام کے صوبہ درعا میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسرائیلی ہتھیار برآمد

شامی فورسز نے صوبہ درعا کے اطراف میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

ولایت پورٹل:سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فورسز نے صوبہ درعا کے اطراف میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں،شامی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے فوجی آپریشن جاری ہے۔ شامی فوج نے صوبہ درعا کے مضافات میں ایک کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسرائیلی ہتھیار برآمد کئے ہیں،عرب ذرائع کے مطابق اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے اسرائیل دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں ہتھیار فراہم کررہا ہے اور اسے اس سلسلے میں سعودی عرب اور امریکہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम