Code : 569 16 Hit

شام کے صوبہ حماۃ میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام

شامی فوج نے مغربی صوبے حماہ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کوبھاری نقصان پہنچایا۔

ولایت پورٹل:شامی فوج نے صوبے حماہ کے شمالی مضافاتی علاقے الشریعہ میں داخل ہونے کی دہشت گردوں کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،شامی فوج نے حماہ کے شمالی مضافاتی علاقے ابو رعیدہ کے اطراف میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری بھی کی،معرکبہ کے علاقے میں بھی شامی فوج نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا جس میں دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا،واضح رہے کہ صوبے حماہ کے شمالی مضافاتی بعض علاقوں میں دہشت گردوں نے کچھ ٹھکانے بنا رکھے ہیں جہاں سے وہ شامی فوج کے خلاف کارروائی کرتے ہیں اور جوابی کارروائی میں انھیں بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम