Code : 919 34 Hit

شام کے صوبہ ادلب میں النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر روس کی بمباری

روس نے ترکی کے تعاون کے ساتھ شام کے صوبہ ادلب میں دہشتگرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

ولایت پورٹل:روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے ترکی کو اعتماد میں لے کر  شام کے شمالی صوبہ ادلب میں دہشتگرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجہ میں دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا ہے ،روس کا کہنا ہے کہ یہ بمباری النصرہ فرنٹ کی جانب سے ’’حمیمیم‘‘ علاقہ میں ہمارے بیس پر ڈورن حملے کیے جانے کے جواب میں کی گئی ہے،قابل ذکر ہے کہ ’’حمیمیم‘‘ بیس شام کے ساحلی شہر لاذقیہ میں واقع ہے جہاں روس کے جنگی جہاز ہیں  جن پر آئے دن دہشتگرد راکٹ اور ڈرون حملے کرتے رہتے ہیں،یادرہے کہ النصرہ فرنٹ امریکہ اور دیگر کئی یورپی ممالک کی بلیک لیسٹ میں شامل ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम