Code : 798 27 Hit

شام کے شہر رقہ میں امریکہ کے خلاف عوام کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

شام کے شمالی شہر رقہ کے باشندوں نے اس علاقے سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:شام کے شمالی شہر رقہ کے باشندوں نے ایک مظاہرہ کرکے امریکا کے خلاف شدید نعرے لگائے اور اپنے شہر نیز پورے ملک سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا،اس درمیان شام سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ شامی فوج نے حماہ شہر کے مضافات میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے،دوسری جانب داعش مخالف نام نہاد اتحاد نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دوہزار چودہ سے جنوری دوہزار انیس تک عراق اور شام میں اس کے فضائی حملے میں اب تک 1257 عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں،شامی ذرائع اور انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ امریکی اتحاد کے حملوں میں مارے گئے عام شہریوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम