Code : 1200 25 Hit

شام کے شہر دیر الزور میں داعش کا ایک بڑا حملہ ناکام؛ متعدد دہشتگرد ہلاک

شامی فوج کا کہنا ہے کہ دیرالزورمیں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا ایک بڑا حملہ پسپا کردیا گیاہے۔

ولایت پورٹل:شامی فوج نے دیرالزور میں فوجی ہوائی اڈے پرحملے کی خبروں کومن گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا۔اسپوٹ نیک نیوز نے خبردی ہے کہ دیرالزور ایئربیس پرحملوں کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ دیرالزور کے مضافاتی علاقے «سیال» پر تکفیری دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے پسپا کرکے متعدد شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران دیرالزور کے مضافاتی علاقوں میں داعشی دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے،سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کو امریکی اتحاد کی حمایت حاصل ہے،دوسری طرف روسی لڑاکا طیاروں نے آج علی الصبح دہشت گرد تنظیم النصرہ کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम