Code : 812 37 Hit

شام کے شہر حماۃ میں فوج کا دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ؛النصرہ فرنٹ کے متعدد ہشتگرد ہلاک

شامی فوج نے مغربی صوبے حماۃ کے نواح میں دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

ولایت پورٹل:دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے شمالی حماہ کے نواحی علاقے حویزہ میں النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے دوران درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے،ایک اور اطلاع کے مطابق ایک خودکش بمبار نے ادلب شہر کے ایک رسٹورنٹ میں داخل ہو کر فائرنگ کی اور بعد ازاں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دہشت گردی کے اس واقعے میں متعدد شامی شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے،شام کے صوبے حماہ اور ادلب کے بعض علاقوں میں کچھ دہشت گرد گروہ اب بھی موجود ہیں جہاں سے وہ شامی فوج کے ٹھکانوں اور شہری علاقوں پر راکٹ حملے کرتے ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम