Code : 1182 5 Hit

شام کے شہرحلب میں دہشت گردوں کے ممنوعہ ہتھیاروں سے بھرے گودام میں دھماکہ

شام کے شہرحلب میں دہشت گردوں کے ممنوعہ ہتھیاروں سے بھرے گودام میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم 6 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔


ولایت پورٹل:شامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حلب شہرکے علاقے ریف میں کیمیائی ہتھیاروں سے بھرے ایک گودام میں دھماکہ ہوا ہے،تفصیلات کے مطابق، دھماکہ دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ یا التحریر الشام کے گودام میں ہوا ہے جس کے نتیجے  میں کم ازکم 6 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دہشت گردوں سے متعلق اسلحہ کے کئی گوداموں میں اس قسم کے دھماکے ہوچکے ہیں،خیال رہے کہ سال 2018 میں شام کے صوبے ادلب میں دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقہ میں اسلحہ کے گودام میں دھماکے سے 39 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے تھے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम