Code : 809 38 Hit

شام کے الباغور علاقہ پر امریکی اتحاد کا کیمیائی حملہ

امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مشرقی شام کے محصور علاقے الباغوز پر زہریلے اور کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:العربی الجدید کی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے  ارنا نے رپورٹ دی  ہے کہ  شامی فوج نے ایک کاروائی کر کے الباغوز میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاجس کے بعد داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الباغوز پر زہریلے اور کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کر دیا،امریکی اتحاد کی جانب سے کئے جانے والے اس حملے میں شام کے کئی فوجی جاں بحق و زخمی ہو گئے،جمعے کی شام بھی امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اس علاقے میں شامی فوج کو نشانہ بنایا تھا، الباغوز، شام میں دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے میں تبدیل ہو گیا ہےاور اس علاقے میں سیکڑوں داعشی دہشت گرد اور داعشی کمانڈر محاصرے میں ہیں جہاں انھوں نے شامی شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम