Code : 994 3 Hit

شام کےشہر حماۃ میں داعش کے متتعدد خفیہ ٹھکانے تباہ

شامی فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے حماہ میں تکفیری داعشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:شامی نیوز ایجنسی سانا نے خبردی ہے کہ سرکاری فوج نے حماہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے تکفیری دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیاہے،دوسری طرف شام میں غیرملکی حمایت یافتہ شامی فورسز نے داعش کے قبضے سے آخری ٹھکانے کو خالی کرا کر مکمل کامیابی حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق امریکا کی زیر قیادت شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے ترجمان مصطفیٰ بالی نے ٹوئٹ کیا کہ ’بغوز آزاد ہے اور داعش کے مقابلے میں عسکری کامیابی حاصل کرلی گئی،اس حوالے سے بتایا گیا کہ شامی فورسز کے حملے پورے دن جاری رہے اور پہاڑی پر قائم داعش کی آخری چوکی پر مارٹرز پھٹنے کی آوازیں بھی آتی رہی،یس ڈی ایف کے ترجمان کینو گیبریل نے بتایا کہ بغوز کے قریب غاروں میں داعش کے حملہ آور پناہ لیے ہوئے ہیں اور ان کے خلاف تاحال آپریشن جاری ہے،ایس ڈی ایف کے کمانڈر سیاکوبانی نے داعش کے خلاف عسکری فتح کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ ’ہمیں داعش کے مقابلے میں عسکری کامیابی نصیب ہوگئی،یاد رہے کہ اس سے قبل 13 مارچ کو شام میں اتحادی افواج کی بمباری اور کاروائیوں کے نتیجے میں داعش کے آخری ٹھکانے پر تقریباً 3 ہزار شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیئے تھے،2014 میں شام کے بڑے علاقے اور پڑوسی ملک عراق کے شہرموصل میں خلافت کا اعلان کرنے والی دہشت گرد تنظیم داعش اب مشرقی شام کے گاؤں بغوز میں ایک کیمپ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے،شامی ڈیمو کریٹک فورسز کے ترجمان مصطفیٰ بالی نے کہا تھا کہ داعش کے متعدد اراکین نے ہمارے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور ان کی تعداد گزشتہ شام سے اب تک 3 ہزار تک پہنچ چکی ہے،انہوں نے بتایا کہ ان کے قبضے سے اقلیتی ایزدی برادری کی تین خواتین اور 4 بچوں کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम