Code : 841 52 Hit

شامی فوج کی شاندار کامیابی؛دہشتگردوں سے بھری گاڑی تباہ

شامی فوج نے حماہ کے مضافات میں تکفیری دہشت گردوں سے بھری ایک گاڑی کو تباہ کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں سے بھری ایک گاڑی کو تباہ کردیا ہے،شامی سرکاری نیوزایجنسی ''سانا'' نے خبردی ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف وزری ہورہی ہے اور دہشت گرد شامی فوج اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں،شامی فوج نے ''اللطامنہ'' نامی علاقے میں دہشت گردوں سے بھری ایک گاڑی کو پر گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں،سانا نیوز کے مطابق سرکاری فوج نے ''مورک'' شہر کے مضافات میں تکفیری دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پرگولہ باری کرکے متعدد تکفیریوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے،خیال رہے کہ شام میں حکومت مخالف تکفیری دہشت گردوں کو امریکا اور اسرائیل سمیت متعدد خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम