شادی کے مسئلہ میں غلط رسم ورواج چھوڑ دیجئے:رہبر معظم

رہبر معظم کا کہنا ہے کہ شادیاں کیوں دیر سے کی جاتی ہے؟کیا اٹھارہ ، انیس سال سے کے جوان کو شادی کی ضرورت نہیں ہے؟کیا ضروری ہے کہ جب اپنا گھر اور ملازمت ہو تبھی شادی کی جائے؟

ولایت پورٹل:ریحانہ چینل نے رہبرمعظم کے بیانات اور کتابوں کو نشر کرنے ولے دفتر سے وابستہ چینل سے نقل کرتے ہوئے شادی کے سلسلہ میں آپ کے بیان کردہ کچھ نکات کی طرف  اشارہ کیا ہے کہ آپ نے فرمایا:آبادی کی شرح میں کمی  ہونے میں شادی کی عمر زیادہ ہونے کا اہم کردار ہے،شادیاں کیوں دیر سے کی جاتی ہے؟کیا اٹھارہ ، انیس سال سے کے جوان کو شادی کی ضرورت نہیں ہے؟کیا ضروری ہے کہ جب اپنا گھر اور ملازمت ہو تبھی شادی کی جائے؟ نہیں ایسا ہرگز ضروری نہیں ہے اس لیے کہ خدا وند متعال ارشاد فرماتا ہے کہ’’ اِن یَکونوا فُقَرآءَ یُغنِهِمُ اللهُ مِن فَضلِه ‘‘(باصلاحیت افراد کے نکاح کا اہتمام کرو کہ اگر وہ فقیر بھی ہوں گے تو خدا اپنے فضل و کرم سے انہیں مالدار بنادے گا)۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین