Code : 1110 22 Hit

سیلاب متأثرین تک بیرونی امدا پہنچے میں امریکہ رکاوٹ ہے:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

بین الاقوامی قوانین کے مطابق ریڈ کراس کمیٹی (ہلال احمر) اکاؤنٹ بند نہیں کیے جاسکتے لیکن امریکی حکام نے ان قوانین کو پیروں تلے روندتے ہوئے اس کمیٹی کے بیرونی ممالک میں تمام اثاثے منجمد کرتےہوئے اس کے اکاؤنٹ بند کررکھے ہیں۔

ولایت پورٹل:اسلامی جہورریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے لبنانی نیوز ایجنسی العہد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے سیلاب زدہ علاقوں  میں بیرونی ممالک سے آنے والے امداد میں امریکہ  رکاوٹ ہے اس لیے کہ اس نے ریڈ کراس کمیٹی (ہلال احمر) کے اکاؤنٹ بند کیے ہوئے ہیں  جو ایک انسان دوستانہ تنظیم ہے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس کے اکاؤنٹ بند نہیں کیے جاسکتے لیکن امریکی حکام نے ان قوانین کو پیروں تلے روندتے ہوئے اس کمیٹی کے بیرونی ممالک میں تمام اثاثے منجمد کرتےہوئے اس کے اکاؤنٹ بند کررکھے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ کی نظر میں انسانی اقدار اور حقوق بشر کی کوئی حیثیت نہیں ہے ،قاسمی کا کہنا ہے امریکہ ایک طرف اس طرح کی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے اور دوسری طرف ایرانی قوم کے حالات  میں بہتری لانے اور ان کی خدمت کرنے کے مضحکہ خیز دعوے کر رہا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम