Code : 678 63 Hit

سیستان اور بلوچستان میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا:رہبر معظم

رہبر معظم نے کہا ہے کہ سیستان اور بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سیستان اور بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا،رہبر معظم نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت اور اس حملے سے متاثرہ افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کا بعض علاقائی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں سے مسلّم رابطہ ہے،رہبر معظم نے متعلقہ اداروں پر زوردیا کہ وہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انھیں کیفر کردار تک پہنچانے میں کسی کوشش سے دریغ نہ کریں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम