Code : 668 7 Hit

سپاہ پاسداران کے شہیدوں کے خون کا بہت جلد اور عبرتناک انتقام لیں گے:میجر جنرل محمد علی جعفری

اسلامی جمہوریہ ایران کے سپاہ پاسداران کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ فوجی بس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دیں گے۔

ولایت پورٹل:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کا کہنا ہےکہ افواج سیستان و بلوچستان میں شہید ہونے والے سپاہ کے شہیدوں کے خون کا انتقام بہت جلد لیا جائے گا،میجر جنرل محمد علی جعفری نے زاہدان، خاش سپر ہائی وے پر دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ کے بعدذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کو دہشتگردوں کی حالیہ سفاکانہ کارروائیوں کا جواب دینا ہوگا اور اگر پاکستان نے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی تو ایران دہشتگردوں کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے تحت کارروائی کرے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان سے توقع کی جاتی ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کو مضبوط کرنے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کرے،یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کو ایران کے جنوب مشرقی صوبے زاہدان،خاش سپر ہائی وے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اہلکاروں کی بس پر سفاکانہ خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 13زخمی ہوئے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम