Code : 692 94 Hit

سپاہ پاسداران پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی؛اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد سمیت متعدد شرپسندگرفتار

ایرانی سکیورٹی فورسز نے خاش اور سراوان کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جس کے نتیجے میں 3خطرناک دہشت گرد گرفتار اور 600 کلوگرام دھماکہ خیزمواد برآمد کیا گیا۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اور سکیورٹی فورسزنے سپاہ پاسداران پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرکے متعدد شرپسندوں کو اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد سمیت گرفتار کرلیا ہے،سکیورٹی فورسزنے زاہدان، خاش اور سراوان میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپہ مارکرمتعدد شرپسندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد برآمد کرلیا ہے،تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خاش اور سراوان کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جس کے نتیجے میں 3خطرناک دہشت گرد گرفتار اور 600 کلوگرام دھماکہ خیزمواد برآمد کرلیا گیا،سپاہ پاسداران کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتارشدہ شرپسند فوجی بس پر حملے میں ملوث ہیں اور حکومت پاکستان سے مل کرمزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی،واضح رہے کہ چند روز قبل زاھدان – خاش ہائی وے پر ایک فوجی بس پرخودکش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 13 شدید زخمی ہوگئے تھے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम