Code : 1185 7 Hit

سوڈانی عوام کا حکومت سے سعودی اتحاد سے نکلنے کا مطالبہ

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جنگ سے سوڈان کا کوئی تعلق نہیں ہے لہذا تمام فوجیوں کو فی الفور وطن واپس بلایا جائے ۔

ولایت پورٹل:سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں سول حکومت کے قیام کے لیے دھرنا دینے والوں نے جنگ یمن کے خاتمے اور سعودی اتحاد سے نکلنے کا مطالبہ کیا ہے، خرطوم میں فوجی ہیڈکوارٹر کے سامنے جاری دھرنے میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ یمن کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور ہم سعودی جنگی اتحاد سے نکلنے کے خواہاں ہیں،مظاہرین کا کہنا تھا کہ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جنگ  سے سوڈان کا کوئی تعلق نہیں ہے لہذا تمام فوجیوں کو فی الفور وطن واپس بلایا جائے،یہ مطالبہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عبوری فوجی کونسل کے نائب صدر محمد حمدان دقلو نے کہا تھا کہ سوڈان، سعودی فوجی اتحاد سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا،حکومت سوڈان نے مالی اعانت کی لالچ میں اپنے سیکڑوں فوجیوں کو جنگ یمن میں جھونک دیا ہے جس میں اب تک  درجنوں فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔  
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम