Code : 1220 38 Hit

سعودی عرب کی حمایت جرم اور آل سعود قاتل ہے؛ لندن میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

لندن میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے سامنے عوام کی بڑی تعداد آل سعود حکومت کے غیر انسانی اقدام کے تحت بے گناہ افراد کے قتل کے خلاف مظاہرہ کیا۔

ولایت پورٹل:لندن میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے سامنے سماجی کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے آل سعود حکومت کے غیر انسانی اقدام اور37 بے گناہ مسلمانوں کے سر تن سے جدا کئے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا،مظاہرین نے آل سعود حکومت کے غیر انسانی اقدامات، جرائم اور37 بے گناہ مسلمانوں کے سر قلم کئے جانے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے آل سعود مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے،مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور سرقلم کئے جانے والے شہداء کی تصاویر تھیں سعودی عرب کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا،مظاہرین نے پلے کارڈوں پر لکھا تھا کہ سعودی عرب کی حمایت جرم ہے اور آل سعود قاتل ہے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یورپی ممالک کی خاموشی کی مذمت کی اور اس جابر حکومت کی حمایت نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम