Code : 728 52 Hit

سعودی عرب دنیا میں دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی ملک ہے: امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کی 2020ء میں صدارتی امیدوار

امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کی 2020 میں صدارتی امیدوار تلسی گیبرڈ کا کہنا ہے کہ اکثر دہشت گرد تنظموں کے کمانڈر سعودی عرب کے شہری ہیں۔

ولایت پورٹل: امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کی 2020 میں صدارتی امیدوار تلسی گیبرڈ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دنیا میں دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی ملک ہے،اکثر دہشت گرد تنظموں کے کمانڈر سعودی عرب کے شہری ہیں، تلسی گیبرڈ نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں سعودی عرب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب دنیا میں دہشت گرد تنظیموں کا سب سے بڑاحامی ملک ہے سعودی عرب نے القاعدہ اور داعش کی تشکیل میں بنیادی اور اساسی کردار ادا کیا اور دونوں دہشت گرد تنظیمں آج امریکہ سمیت پوری دنیا کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہیں،اس سے قبل تلسی گیبرڈ نے کہا تھا کہ شام کے صدر بشار اسد امریکہ کے دشمن نہیں ہیں اور نہ ہی شام سے امریکہ کو کوئي خطرہ ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम