Code : 1217 5 Hit

سعودی حکومت سزائے موت دینے کے اپنے قوانین پر نظر ثانی کرے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشل باچلہ نے سعودی عرب کے چھے شہروں میں37 افراد کو سزائے موت دیے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے بدھ کو اپنے بیان میں سعودی عرب میں سزائے موت سنائے جانے کے غیر منصفانہ فیصلوں کے طریقہ کار کے بارے میں جاری ہونے والی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے 37 افراد کو سزائے موت دیے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے ان افراد کے کیس کی سماعت کے طریقہ کار اور ملزمان سے جبری اعترافی بیان لینے کے لئے ایذا رسانیوں سے متعلق رپورٹوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ، اپنے قوانین پر نظرثانی کر کے مزید افراد کو سزائے موت دینے منجملہ ان تین لوگوں کو جنھیں عنقریب سزائے موت دے دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان کی سزا پر عمل درآمد سے اجتناب کریں،سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ37 افراد کو سزائے موت دے دی گئی ہے،خبروں میں کہا گیا ہے کہ سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے ان افراد کی گردنیں اڑا دی ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम