Code : 647 71 Hit

زاہدان میں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران کے شہیدوں کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے:ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جان بکف ایرانی انٹیلی جنس اور فورسز شہیدوں کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے بیان میں صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے اہلخانہ اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا،ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشتگرد گروہوں کے اس غیر انسانی اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس تکفیری دہشتگرد گروہ نے آج کے حملے کی ذمہ داری قبول کی اسے بعض علاقائی ملکوں کی مالی،عسکری اور نظریاتی سوچ و فکر کی حمایت حاصل ہے لیکن اس قسم کے غیر انسانی اقدامات علاقے میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایرانی عوام اور حکومت کے ارادے کو متاثر نہیں کر سکتے،در ایں اثناء صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر احمد علی موھبتی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے 3 روزکیلئے عام سوگ کا اعلان کیا، جبکہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے اہلسنت عالم دین اور زاہدان کی مکی مسجد کے امام جمعہ مولوی عبدالحمید نے بھی دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی،اس سے قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے رزمندگان اسلام کی بس پر خودکش حملہ کر کے سرحدوں کا دفاع کرنے والے بعض اہلکاروں کو زاہدان،خاش شاہراہ پر شہید و زخمی کردیا،سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عوام سے اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے جشن میں عالمی سامراج کے گماشتوں کو ہونے والی شکست کے بعد استکباری طاقتوں اور تسلط پسندوں سے وابستہ خفیہ ایجنسیوں نے ایرانی عوام کی خوشیوں کو خراب کرنے کے مقصد کے تحت آج شام زاہدان،خاش شاہراہ پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایک بس پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار شہید و زخمی ہو گئے ۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम