Code : 884 55 Hit

رہبر معظم کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کو نشان ذولفقار عطا

رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مبارک ہاتھوں سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نےنشان ذوالفقار وصول کیا۔

ولایت پورٹل:نشان ذوالفقاراسلامی جمہوریہ ایران کا اعلی ترین عسکری اعزاز ہے جسے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مبارک ہاتھوں سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے وصول کیا،اس سے قبل ایران کا اعلی ترین فوجی اعزاز فتح تھا جو تین بارجنرل قاسم سلیمانی کو ملا ،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین علی شیرازی نے رہبر معظم کی جانب سے تمغہ ذوالفقار دریافت کرنے پر جنرل قاسم سلیمانی کو مبارکباد پیش کی اور ان کی سربلندی اور سرافرازی کے لئے دعا کی،جنرل قاسم سلیمانی 10 مارچ 1957 کو صوبہ کرمان کے گاؤں قنات ملک میں پیدا ہوئے. 1982 میں ایران پر مسلط کردہ جنگ کے آغاز کے بعد قاسم سلیمانی جہاد کے لئے نکلے. انھوں نے آٹھ سالہ جنگ کے دوران انتہائی حساس آپریشنز والفجر-8، کربلا-4، کربلا-5 اور شلمچہ میں اہم کردار ادا کیا،اس کے علاوہ عراق اور شام میں امریکا اور سعودی عرب کی پشت پناہی میں بننے والے دہشت گرد تنظیم  داعش کا قلہ قمہ کرنے میں قاسم سلیمانی کا اہم کردار ناقابل فراموش ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम