Code : 764 31 Hit

رہبر معظم کے ساتھ بشار اسد کی ملاقات اور عالمی میڈیا

شام کے اسدر بشار اسد نے کل تہران میں رہبر معظم کے ساتھ ملاقات کی جس کی خبر منظر عام پر آتے ہی عالمی میڈیا میں اس پر رد عمل شروع ہوگیا۔

ولایت پورٹل:جرمن نیوزچینل:ایران کے رہبر نے بشار اسد کے ساتھ ملاقات کے دوران ایران کی جانب سے شام کی مدد کو مزاحمتی فرنٹ کی مدد قرار دیا اور کہا کہ شام   امریکہ،یورپ اور ان کے اتحادی ممالک کے ایک بڑے اتحاد کے  مقابلہ میں کامیاب ہوا ہے۔
العربیہ:بشار اسد ایران کی جانب سے شام کی مدد کرنے پر ان کا شکریہ اداکرنے کے لیے تہران آئے ہیں،جہاں ایران کے رہبر نے انھیں مستقبل میں امریکہ کی طرف سے ہونے والی سازشوں کے مقابلہ میں ہوشیاررہنے کی تلقین کی۔
رائٹرز: بشار اسد اپنے سب سے قریبی اور تحادی ملک ایران کے دورے پر گئے ہیں جہاں انھوں نے  ہرمیدان میں دونوں ممالک کے مشترکہ منافع کے بارے  میں تبادلہ خیال کیا ہے ۔
المیادین:شام میں بحران شروع ہونے کے بعد پہلی بار بشار اسد نے ایران کا دورہ کیا ہے اور وہاں  کے رہبر اور صدر کے ساتھ ملاقات کی۔
ترکی کی TRT نیوز ایجنسی:ایران کے صدر نے بشار اسد کو سوچی کانفرانس کے نتائج سے آگاہ کیا ہے۔
الجزیرہ:ایران کے رہبر نے بشار اسد سے کہا ہے شام کی استقامت نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ہر سازش کو مٹی میں ملا دیا ہے ۔
الجدید:شام کے صدر نے اچانک ایران کا دورہ کیا ہے۔
ایل بی سی:ایران کے رہبر نے بشار اسد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی کامیابی  خطہ میں مغربی طاقتوں اور امریکہ کے منھ پر زور دار طمانچہ ہے۔
اسپوٹنیک:2011ء کے بعد دشار اسد پہلی بار ایران کے دورے پر گئے ہیں جہاں ایران کے صدر نے انھیں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر طرح مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
المسیرہ:رہبر ایران نے شام کے صدر سے کہا  ہے  کہ شام کی کامیابی اور امریکہ اور اس کے کارندوں کی شکست کا راز شامی عوام  اور صدر کی استقامت ہے۔
اسکائی نیوز:شا م کے صدر ایران کے دورہ پر ہیں جہاں انھوں نے ایران کے رہبر اور صدر کے ساتھ ملاقات کی ہے۔





0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम