Code : 970 37 Hit

رہبر معظم نے نئے شمسی سال کا نام ’’پیدا وار کی رونق‘‘ رکھا

رہبر معظم نے نئے ہجری شمسی سال کو " پیداوار کی رونق " کا سال قراردیتے ہوئے فرمایا: عوام کی معاشی مشکلات کا حل " پیداوار کی رونق " میں ہے۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم نے نئے سال کے پیغام کو اس دعا کے ساتھ " بسم الله الرّحمن الرّحیم یا مقلّب القلوب و الابصار یا مدبّر اللّیل و النّهار یا محوّل الحول و الاحوال حوّل حالنا الی احسن الحال." آغاز کرتے ہوئے فرمایا:  اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ایک بار پھر ہمیں عید نوروز کو دیکھنے کا موقع فراہم کیا اور اس سال ہم عید نوروز اور عید مولود کعبہ دونوں ایک ساتھ منا رہے ہیں،رہبر معظم نے ملک کی مختلف شعبوں میں پیشرفت اور ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران نے سائنس ‌و ٹیکنالوجی اور دیگر علمی شعبوں میں خاطر خواہ ترقی کی ہے لیکن اس کے باوجود ملک کو اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے،حالیہ مہینوں میں عوام کو بہت زيادہ اقتصادی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے،رہبر معظم نے فرمایا: ایرانی قوم نے دشمن کی عداوت اوردشمن کی دشمنی کا پائداری اور استقامت کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور ملک کی معاشی مشکلات کو ہم پیداوار کی رونق کے ذریعہ حل کرسکتے ہیں۔ ہمیں پیداوار کے مسئلہ کو بنیادی اور اساسی مسئلہ قراردینا چاہیے،میں حضرت ولی عصر ( ارواحنا فداہ ) کی خدمت میں سلام و درود بھیجتا ہوں اور حضرت (عج) سے ایرانی قوم کی سعادت اور خوش بختی کے لئے دعا کی تمنا رکھتا ہوں، اللہ تعالی سے نوروز منانے والی تمام اقوام کے لئے سعادت طلب کرتا ہوں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम