Code : 896 10 Hit

روس میں انٹرینٹ پر بڑھتی پابندیوں کے خلاف زبردست عوامی احتجاج

روس کی راجدھانی ماسکو میں انٹرنیٹ سینسر شپ کے خلاف عوام کی طرف سے بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

ولایت پورٹل:روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق روس میں ہزاروں افراد نے انٹرنیٹ پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کی پالیسی کے خلاف مظاہرہ کیا جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ مکمل سینسر شپ ملک کو دنیا سے منقطع کردے گی،پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں سائبر سکیورٹی کے سلسلے میں روسی انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر ملکی سرورز تک موڑنے سے روکنے کے لیے بل پیش کرنے کے بعد ماسکو میں بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے، مذکورہ اقدام کو ناقدین نے روسی صدر ولادیمر پوتن کی جانب سے آنلائن مواد کو کنٹرول کی تازہ کوشش قرار دیا جس کے بارے میں کچھ افراد نے شمالی کوریا کی طرح ملک کے نیٹ ورکس کا مکمل تنہائی میں جانے کا خطرہ ظاہر کیا،اس حوالے سے کچھ رضاکاروں کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ اور میڈیا کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں اور موسیقی سے وابستہ افراد کی بات سننے کے لیے 15 ہزار سے زائد افراد اکٹھا ہوئے، واضح رہے کہ موسیقاروں نے بھی حالیہ مہینوں میں حکومتی دباؤ کی شکایات کیں ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम