Code : 639 10 Hit

روسی صدر دنیا بھر کی جمہوریتوں کو کمزور کر رہے ہیں:امریکی وزیر خارجہ

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن دنیا بھر کی جمہوریتوں کو دھمکا رہے ہیں۔

ولایت پورٹل:فرانسیسی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپؤ کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن دنیا بھر کی جمہوریتوں کو دھمکا رہے ہیں، مائیک پومپؤ نے سلواکیا کے دارالحکومت براٹیسلاوا میں صحافت کے طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوٹن دنیا بھر کی جمہورتوں کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہیں، اس حوالے سے کوئی غلطی نہیں کریں، ہمیں تیار رہنا ہوگا، دورے کے دوران مائیک پومپؤ ہنگری، سلواکیا اور پولینڈ میں ماسکو اور بیجنگ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو کم کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں گے،مائیک پومپیو نے سلواکیا کے عوام کو سیاسی نظام پر اثرانداز ہونے میں چین کی اقتصادی اور دیگر کوششوں سےحفاظت کی ضرورت سے بھی آگاہ کی۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम