Code : 1228 4 Hit

دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے:روسی صدر

روس کے صدر ولادیمیرپوتین نے کہا ہے کہ دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

ولایت پورٹل:روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیرپوتین نے کہا ہے کہ دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے، اطلاعات کے مطابق بیجنگ میں دوسرے بیلٹ اینڈروڈفورم سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدرپوتین نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم علاقائی ترقی کیلئے اہم ثابت ہوگا، چینی صدر کے اس اقدام کوسراہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ روس کی ذہنی ہم آہنگی ہے،شاندارمشترکہ مستقبل کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،روسی صدر نے کہا کہ ہمیں دوسرے ممالک کی آزادی اورخود مختاری کا احترام کرنا چاہئے،مالیاتی اورکرنسی پالیسی کے استحکام کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम