Code : 908 20 Hit

دہشتگردوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے؛امریکہ کا پاکستان سے مطالبہ

امریکہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی کوششوں پر امریکہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے،امریکی سکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے ہندوستانی سکریٹری خارجہ وجے گوکھیل کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی کی ضرورت پر زور دیا،امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق یو این ایس سی میں یہ قرار داد 13 مارچ کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، واشنگٹن میں موجود سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکہ، جس نے برطانیہ اور فرانس کے ہمراہ اس قراداد کو پیش کیا، چاہتا ہے کہ اس مرتبہ اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل اسے منظور کرلے،جس کے لیے امریکہ نے چین سے مذکورہ قرار داد کو ویٹو نہ کرنے کا مطالبہ اور اس معاملے پر چینی مخالفت نرم کرنے کے لیے پاکستان پر اپنے اثر رسوخ کا استعمال کیا،ایک جانب امریکی سکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے ہندوستانی اپنے ہم منصب سے ملاقات کی تو دوسری جانب امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فون کر کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا، جان بولٹن نے کہا تھا کہ انہیں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کا ملک دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرے گا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम