Code : 735 57 Hit

دنیا کے 40ممالک میں ایران کے طبی وسائل کی برآمدات

ایران کے طبی وسائل و آلات برآمد کرنے والی یونین کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران دنیا کے چالیس ملکوں کو طبی وسائل و آلات برآمد کر رہا ہے۔

ولایت پورٹل:طبی وسائل و آلات برآمد کرنے والی یونین کے سربراہ محمد رضا کمپانی نے ہفتے کے روز ایران ہیلتھ نمائش کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال ایران نے دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کے چھے سو اسّی ٹن طبی وسائل و آلات برآمد کئے،ایران کے طبی وسائل و آلات برآمد کرنے والی یونین کے سربراہ نے کہا کہ جن ممالک کو ایرانی طبی وسائل و آلات برآمد کئے گئے ان میں جرمنی اور اٹلی سمیت مغربی یورپ کے مختلف ممالک  شامل ہیں،محمد رضا کمپانی نے کہا کہ مختلف ملکوں سے ایرانی طبی وسائل و آلات کی خریداری کے لئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ان ممالک کی ڈیمانڈ کے مطابق پیداوار کے ساتھ ان میں ایران کے طبی وسائل و آلات نیز دوائیں سپلائی کی جائیں گی،واضح رہے کہ دواؤں اور طبی وسائل و آلات تیار کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے اہم ممالک میں شمار ہوتا ہے۔
سحر



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम