Code : 690 25 Hit

دشمن سے غفلت سادہ لوحی ہے:رہبر معظم

رہبر معظم نے فرمایا کہ ہم ہوشیار اور آگاہ رہیں کہ ملک کی سلامتی بہترین جوانوں کے خون کے بدلے میں حاصل ہوتی ہے۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے عوام کے مختلف طبقات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمن سے غفلت سادہ لوحی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دشمن شدید اندرونی اور بیرونی مسائل اور مشکلات میں پھنس گیا ہے،رہبر معظم نے 22 بہمن کی ریلیوں میں عوام کی بھر پور شرکت کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا رپورٹوں کے مطابق اکثر شہروں میں اس سال کی ریلیاں گذشتہ سالوں کی نسبت عظیم اور متفاوت تھیں اور میں تہ دل سے عوام کا شکر گزار ہوں،رہبر معظم نے زاہدان دہشت گردانہ حملے میں سرحدوں کی حفاظت کرنے والے پاسداران انقلاب اسلامی کے متعدد جوانوں کی شہادت کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کہ ان جوانوں کی شہادت ہمیں خبردار کر رہی ہے کہ ہم ہوشیار اور آگاہ رہیں کہ ملک کی سلامتی بہترین جوانوں کے خون کے بدلے میں حاصل ہوتی ہے اور سب کو ان قربانیوں کی قدردانی کرنی چاہئے،رہبر معظم نے فرمایا کہ ایران اسلامی آج بہترین پوزیشن میں ہے جبکہ سامراجی محاذ اور ان کا سرخیل امریکہ کمزور ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،رہبر معظم نے وارسا اجلاس کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ کے ضعیف العقل حکمرانوں نے اپنی بعض ہمنوا، کمزور اور مرعوب حکومتوں کو وارسا اجلاس اور ایران مخالف فیصلوں میں شرکت کی دعوت دی لیکن یہ اجلاس ناکام ہو گیا جو اس بات کی علامت ہے کہ جب دشمن کمزوری اور غصے کی حالت میں آتا ہے تو شور شرابا مچانے اور دشنام تراشی کرنے لگتا ہے، آپ نے فرمایا کہ جب یہ انقلاب ایک نوخیز پودا تھا اس وقت بھی سارے دشمن اس کے خلاف متحد ہو گئے تھے مگر اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکے تاہم آج جب کہ یہ پودا ایک تناور درخت میں تبدیل ہو گیا ہے تو وہ اس کا بال بھی بیکا نہیں کر سکیں گے،رہبر نے ناکام وارسا اجلاس میں بعض بظاہر مسلمان ملکوں کے عہدیداروں کے صیہونی حکومت کے ساتھ تال میل اور امریکہ کی ہمنوائی کو ان کی رسوائی کا سبب قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ان لوگوں کی اپنے عوام میں بھی کوئی عزت  نہیں ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम