Code : 472 22 Hit

داعش کا خطرہ ابھی باقی ہے:برطانیہ

برطانیہ کا کہنا ہے کہ اگر چہ داعش کے قبضہ میں کوئی علاقہ نہیں ہے لیکن اس دہشتگرد تنظیم کا خطرہ ابھی باقی ہے جس کو ہمیں کم نہیں سمجھنا چاہیے۔

ولایت پورٹل: امریکہ کی جانب سے شام سے اپنے فوجیں نکالنے کے اعلان پر برطانیہ نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چہ داعش کے قبضہ میں کوئی علاقہ نہیں ہے لیکن اس دہشتگرد تنظیم کا خطرہ ابھی باقی ہے جس کو ہمیں  کم نہیں سمجھنا چاہیے،برطانیہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیانیہ میں آیا ہے کہ جیساکہ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی فوج کا شام سے نکل جانے کا یہ مطلب نہیں کہ شام میں داعش کے خلاف بننے والا عالمی اتحاد ٹوٹ گیا ہے،ہم اس اتحاد میں شامل رہیں گے،یاد رہے کہ کل رات امریکہ نے اچانک اعلان کیا ہے کہ وہ شام سے اپنی فوجیں نکال رہا ہے ۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम