Code : 1062 8 Hit

داعشی دلہنوں کا تاریک مستقبل

داعش کے جھانسے میں آکر یورپ اور امریکہ سے آکر خود کو دہشتگردوں کے چنگل میں پھنسانے والی خواتین اب در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں۔

ولایت پورٹل:گذشتہ برسوں میں داعش کے سائبری مبلغوں کے بہکاوے میں آکر اپنے ملکوں کو چھوڑنے والی یورپ اور امریکہ کی سیکڑوں خواتین اب دربدر بھٹک رہی ہیں  اس لیے کہ یہ ممالک اب انھیں واپس آنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں،قابل ذکر ہے کہ ان میں سے بہت ساری ایسی خواتین ہیں  جنہیں داعش کے سائبری مبلغوں نے شادی ،اعلی قسم کی گاڑی،بہترین مکان وغیرہ جیسے سبز باع دکھائے تھے جس  کی لالچ میں انھوں نے اپنے وطن کو چھوڑا اور شام یا عراق میں آکر دہشتگردوں کے چنگل میں پھنس گئیں لیکن انھیں میں کچھ ایسی خواتین بھی ہیں جو جہاد نکاح کے شوق میں داعش میں شامل ہوئی ہیں،سی این این کا کہنا ہے کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ جن ممالک سے آئی ہے اگر یہ وہاں واپس جاتی ہیں کہ تو کیا وہ ممالک ان کے ساتھ ایک بہکے ہوئے اور دھوکہ کھائے ہوئے انسان جیسا سلوک کریں گے یا انھیں دہشتگرد مانا جائے گا،جبکہ امریکہ اور برطانیہ نے ان کی واپسی پر پابندی عائد کی ہے،یاد رہے کہ داعش میں شامل ہونے والی خواتین صرف دہشتگردوں کی فیملی کی رکن نہیں تھیں بلکہ  دہشتگردانہ کاروائیوں میں بھی ان کا اہم رول ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम